بجٹ 26-2025ء کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بینک ڈیپازٹس اور بچت اسکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
نان فائلرز پر کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر 1.2 فیصد تک متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے اور جی ایس ٹی کی شرح مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، ٹیکس شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، کیپیٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئے بجٹ میں سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔