• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی سفاکیت جاری، بمباری میں مزید 51 فلسطینی شہید

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی سفاکیت کا سلسلہ جاری رہا ، بمباری میں مزید 51فلسطینی شہید اورسیکڑوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں ایک مکان پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 3خواتین اور 6بچوں سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 20افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ اسرائیلی بمباری سے مردہ افراد بھی محفوظ نہ رہ پائے، اسرائیلی طیاروں نے دیر البلاح میں قبرستان اور مسجد پر بھی بمباری کردی۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس میں حماس آپریٹ کررہی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے غزہ میں ایک روز قبل امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کے قریب درجنوں فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید