پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی گئی۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 693 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔