ضلع اٹک میں عدالت نے بچے سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم محمد ساجد کو 14 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مجرم نے 2023ء میں چھٹی جماعت کے طالب علم کے ساتھ زیادتی کی تھی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ قوم ڈر اور خوف سے گھروں میں بیٹھنے والی نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان خیر پور پہنچ گئے، جہاں ان کی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مُطابق ایس ایم ایز کو مالی سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکی ترقی اور امن کےلیے متحد ہونا ہو گا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔
کراچی میں کئی ماہ بعد ریڈ لائن منصوبے کی لاٹ 2 پر کام شروع ہو گیا۔
فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ حاجی شہزاد کے قاتلوں کو گرفتارکریں۔
محمد حسن بخشی نے کہا کہ کراچی میں خوف و ہراس کی فضا قائم کی جارہی ہے، پورے شہر میں سیف سٹی کیلئے کیمرے لگائے گئے، پوچھنا چاہتے ہیں ان کیمروں سے کتنے بھتہ خور پکڑے گئے۔
مقدمہ انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں علیمہ خان، نورین نیازی، قاسم خان، سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں نامزد ہیں۔
میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپس سے متعلق آئی بی سی سی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں مضامین کی گروہ بندی اور اعلیٰ تعلیم کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کے میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی، مستند چینلز کے ڈس انفارمیشن کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔ خبر کی تصدیق سے متعلق صحافتی اقدار کو فراموش کیا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال تباہی کا شکار ہوچکی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو توہینِ عدالت کیس میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔
لیتھیئم آئن بیٹریز کی مقامی پیداوار اور مینوفیکچرنگ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جسٹس جہانگیری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی بینچ سے الگ ہونے کی استدعا کر دی۔
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔