استنبول (اے ایف پی)شام کیلئےامریکی ایلچی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں اپنی عسکری موجودگی کو کم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ بتدریج وہاں اپنے ایک اڈے کو چھوڑ کر باقی تمام کو بند کر دیا جائے۔امریکی ایلچی ٹام بیرک نے ترکیہ کے این ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ عسکری بنیادوں پر ہماری او آئی آر مصروفیات میں کمی آ رہی ہے،اورہم آٹھ فوجی اڈوں سے پانچ اور پر تین تک جا چکے ہیں،بالآخر ہم ایک پرآ جائیں گے۔تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ شام کو عبوری رہنما احمد الشارع کے تحت اب بھی بڑے سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ٹام بیرک ترکیہ میں امریکی سفیر بھی ہیں،انہوں نے ملک کے نسلی اور مذہبی گروہوں کے انضمام پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کافی قبائلی معاشرہ ہے، اسے اکٹھا کرنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہو جائےگا۔