نئی دہلی ( جنگ نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی کی بلند پرواز بھارتی ہوا بازی کی امنگوں کو متعدد رکاوٹوں کا سامناہے۔ انڈین حکومت ہوائی اڈے 157 سے 400 کرنے اور دبئی جیسا عالمی ہوا بازی مرکز بننے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔طیاروں کی کمی، ناکافی ڈھانچہ، بھاری ٹیکس وفیس ،پاکستان سے کشیدگی پر مہنگے متبادل راستےبڑی رکاوٹیں ہیں۔ مودی نے عالمی ایئر لائنز کانفرنس میں شرکت کر کے بھارت کے ہوا بازی کے شعبے میں ترقی کے عزم کو اجاگر کیا۔ حکومت کا ہدف ہے کہ بھارت کو دبئی جیسا عالمی ہوا بازی مرکز بنایا جائےاور 2047تک ہوائی اڈوں کی تعداد 400کی جائے۔IATA کے مطابق اگلے 20 برسوں میں بھارت میں مسافروں کی تعداد تین گنا ہو سکتی ہےلیکن اس ترقی کی راہ میں کئی رکاوٹیں ہیں، جیسے ناکافی بنیادی ڈھانچہ، بھاری ٹیکس اور فیس ،پاکستان سے فضائی کشیدگی کی وجہ سے مہنگے متبادل راستےطیاروں کی دیکھ بھال کے لیے ملکی سہولیات کی کمی ۔بھارت کی ایئر لائنز نئی شراکت داریوں اور طیاروں کے آرڈرز سے ظاہر ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی اصلاحات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے بغیر یہ خواب پورا ہونا مشکل ہے۔