اسلام آباد ( طاہر خلیل )پی پی-52 سمبڑیال سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن کی مبصر رپورٹ جاری ہو گئی مسلم لیگ (ن) کا ووٹ 41 سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا ، PTIکا ووٹ بنک 35 سے کم ، 29 فیصد ہو گیا، فارم 47رات 2بجے کی بجائے سوا ایک بجے مکمل کر لیا گیا ٹرن آؤٹ میں معمولی کمی ، بے ضابطگیوں میں ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے گنتی کے عمل میں خلل ڈالنا شامل ,پی پی-52 کے ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں بے ضابطگیوں میں ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے گنتی کے عمل میں خلل ڈالنا شامل ہے مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ میں معمولی کمی آئی غیر درست ووٹوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا جیت کا فرق 8,535 ووٹوں سے بڑھ کر 39,684 ووٹوں تک جا پہنچا فارم-47 رات 1:15 بجے مکمل کیا گیا۔