پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نئی تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گیا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے، 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ 22 ہزار 281 کی تاریخی سطح کو چھوا۔
تاہم کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔