• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: پابندی کے عائد ہونے کے بعد تمام ویپنگ سینٹرز بند

 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ویپنگ اور الیکٹرانک سگریٹس (ای سگریٹس) کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ویپ اور ای سگریٹس پر پابندی کے فیصلے کی منظوری گزشتہ روز صوبائی کابینہ نے دی جس کے بعد تمام ویپنگ سینٹرز کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ نوجوان نسل میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سبب انہیں سنگین صحت کے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ صوبے بھر میں ویپنگ کے مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرے، بالخصوص لاہور میں موجود تمام غیر قانونی ویپنگ سینٹرز کو بند کیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں ای سگریٹس کے استعمال سے نشہ کرنے کی عادت فروغ پا رہی ہے جو مستقبل میں مہلک طبی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اقدام نوجوانوں کی صحت کے تحفظ اور معاشرتی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید