پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائن ایئر کراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کر دیا۔
کراچی سے پی اے اے کے ذرائع کے مطابق ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس لینے کے بعد ایئر کراچی اب باقاعدہ کمرشل ایوی ایشن میں شامل ہو گئی ہے۔
پی اے اے کے ذرائع کے مطابق ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے بعد ایئر کراچی جلد ہی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکتی ہے۔