لاہور کی تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ’میٹ مارکیٹ‘ کی تکمیل جاری ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ’میٹ مارکیٹ‘ کا دورہ کیا۔
انہوں نے 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے چھ ماہ پہلے نوٹس لیا تھا اور آج عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہری مارکیٹ سے اب صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق گوشت اور دیگر اشیاخرید سکیں گے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔