کراچی میں مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
کمشنر کراچی کے ترجمان کے مطابق 425 مسافرگاڑیوں کو چیک کیا گیا، مسافروں کو ان سے اضافی لیے گئے 13 لاکھ 25 ہزار روپے واپس کرائے گئے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق زائد کرایہ لینے والی 118 گاڑیوں کے خلاف چالان کیے گئے، 1 لاکھ 79 ہزار روپے جرمانہ بھی گاڑی مالکان سے وصول کیا گیا۔
کمشنر کراچی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں کراچی ٹول پلازہ، کراچی بس ٹرمینل، یوسف گوٹھ ٹرمینل، پنجابی اڈا اور قائد آباد میں کی گئیں۔