کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق رمضان المبارک سے جاری اس مہم میں اب تک زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے 57لاکھ 41ہزار روپے مسافروں کو واپس کروائے ہیں، جب کہ 2کروڑ 78 لاکھ 1 ہزار 900 رو پے اوور لوڈ گاڑیوں پر جرمانہ کیا گیا، ترجمان نے کہا کہ مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کر سکتے ہیں۔