قومی کرکٹرز نے عید قربان کے موقع پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اہل پاکستان اور تمام مسلمانوں کو عید مبارک۔
کرکٹر محمد رضوان نے عیدالاضحیٰ سے متعلق پیغام میں کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو عید مبارک۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف نے کہا کہ ہماری اور پاکستانی ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید مبارک ہو۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارک ہو جبکہ صائم ایوب نے کہا کہ عیدمبارک، اس دن کو بھرپور انداز میں انجوائے کریں۔
محمد حارث نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کہا کہ میری طرف سے امت مسلمہ کو عید کی خوشیاں بہت مبارک ہوں۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ سب کو عید مبارک، اس دن کو انجوائے کریں اور عید منائیں۔