• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز کی نج کاری کا عمل دوبارہ شروع کررہے ہیں، محمد زبیر

Privatization Commison To Start Privatization Process Of Steel Mill Again
پاکستان میں نج کاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ واجبات کی زیادتی کی وجہ سےاسٹیل مل کی متوقع قیمت ملنےکا امکان کم ہے ۔

نج کاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز کے دوبارہ چلائے جانے میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کی گیس کا منقطع ہونا ہے جس کے واجبات 40 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں اور اُن کی ادائیگی کرنے کی سکت فی الحال سٹیل ملز میں نہیں ہے ۔

محمد زبیر نے کہا نجی شعبے کا جو بھی ادارہ اسٹیل ملز کو خریدنے کی خواہش ظاہر کرے گا تو وہ پہلے گیس کے واجبات ادا کرے گا پھر مل اس کے حوالے کی جائے گی ۔

انہوں نے اسٹیل ملز کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے امکان کو مسترد کر تےہوئے کہا کہ چین کے چند اداروں نے پاکستان اسٹیل ملز میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
تازہ ترین