وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں رات گئے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ پسرور اور گرد و نواح میں آندھی کے بعد تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
اسلام آباد اور راول پنڈی میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، پسرور اور مردان میں بھی تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج اورکل راول پنڈی، لاہور، سرگودھا،خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے، ژوب، قلات، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کاامکان ہے، ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ۔