کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر سیکیورٹی گارڈ کی مدد سےنجی بینک میں گھس کر20سے زائد لاکرکاٹ کر ان میں موجود کروڑوں روپےمالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے ،ملزمان نے جاتے ہوئے بینک میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر، سیکیورٹی گارڈ کا پسٹل ورپیٹربارہ بوراورموبائل فون بھی ساتھ لے گئے ،پولیس نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ کوگرفتارکرکےواقعہ کا مقدمہ بینک منیجرکی مدعیت میں درج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں واقع نجی مائیکروفنانس بینک میں گھس کرمسلح ملزمان نے گیس گیٹرکی مدد سے22لاکر کاٹ لئے اوران میں موجود کروڑوں روپےمالیت کے طلائی زیورات، بینک میں موجود سی سی ٹی وی کمیروں کا ڈی وی آر،سیکیورٹی گارڈ کا پسٹل ورپیٹربارہ بور اور موبائل فون لوٹ کربا آسانی فرارہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پرایس پی گلبرگ ڈویژن اورایس ڈی پی اونارتھ ناظم آباد،ایس ایچ اوسمیت دیگرپولیس افسران موقع پرپہنچ گئے، پولیس نےبینک کی سیکیورٹی پرمامورسیکیورٹی گارڈ امان اللہ کوحراست میں لے لیا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوطلب کرلیاجبکہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)کے افسران واہلکاربھی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئے،ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق زیرحراست بینک کے سیکیورٹی گارڈ نےاپنے دیگر 10سے 12 ساتھیوں کوہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بینک کے اندر سےگیٹ کھول کرداخل کروایا مسلح ملزمان وائٹ کرولا اورایک بلیورکشا میں آئے تھے، انھوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے بینکوں کو پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی،زیرحراست گارڈ امان اللہ سے تفتیش کی جا رہی ہے اوردوران تفتیش سیکیورٹی گارڈ اپنے دیگرساتھیوں کی نشاندہی کررہا ہے امید ہے پولیس جلد بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرنے میں کامیاب ہوجائے گی ، ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ بینک منیجرعامراقبال کی مدعیت میں درج کرلیاگیا،مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 6 جون سے 9جون تک تعطیلات کےدوران نجی سیکیورٹی گارڈ کمپنی کے فراہم کردہ 2سیکیورٹی گارڈ محمد اویس اورعمر دین صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اور ایک سکیورٹی گارڈ امان اللہ رات 8 بجے سے صبح 8بجے تک ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، انھوں نے بتایاکہ بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کے اندر سے بینک میں جانے کے لیے دروازہ موجود ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ بینک کے اندر ہی موجود ہوتا ہے بینک کی بلڈنگ گراؤنڈ پلس ون ہے بینک کے لاکرگراؤنڈ فلور پر بناہوا ہے ، ملزمان نے طلائی زیورات کے 2سیف اورایک بڑانقد رقم کے سیف کو کاٹنے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہے ، طلائی زیورات کے30لاکرمیں سے 22لاکرز میں طلائی زیورات لوٹ لیے۔