• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون، فیکٹریوں میں آگ سے سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع فیکٹریوں میں لگنے والی آگ کے باعث کروڈوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا ،فائر بریگیڈ حکام نے30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا ، آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ 8اہلکار زخمی ہوگئے ،فائربریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دوروزتک جاری رہ سکتی ہے،آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اور نیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرز اور دیگراداروں کی مدد سے قابو پایا گیا، خوفناک آتشزدگی کے باعث فیکٹروں کی عمارتوں کا کچھ حصہ گرگیا جبکہ فیکٹری کی عمارتوں کوانتہائی مخدوش قرار دے دیا گیا ہے،ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جودیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی اور آگ نے پراسیسنگ زون میں واقع اطراف کی فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کی اطاع پر پولیس فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے کے لئے فوری آپریشن کا آغاز کیا، اسٹیم اور گیسز کی وجہ سے تین فائر فائیٹرز جھلس کرزخمی ہوئے ۔