کراچی ( اسٹاف پورٹر)نشترپارک سولجر بازار میں تحریک بیداری امت مصطفیٰﷺ کے تحت امام خمینی کی 36ویں برسی پر منعقد اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے مسلم امہ کو شعور و بیداری دی ا ور انقلاب کو اجاگر کیا ،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ امام خمینی و انبیاء کی تعلیمات کے راستے پر چلتے ہوئے امت کو بحرانوں سے نکالا جائے ،امام خمینی نے خود یہ عمل کیا پھر دیگر کو دعوت دی ،خاص طور پر حضرت ابراہیم ؑکے اسوۃ کو اپنایا ،آج امت پر مسلط قوتوں نے اس شعور کو دبانے کی کوشش کی لیکن امام خمینی نے اسرائیل کو صیہونی سرطان قرار دیا اور فرمایا کہ مسلمان متحد ہوکر اس کو ختم کرسکتے ہیں لیکن تعصبات اور بے شعوری نے دشمنان اسلام کو فائدہ پہنچایا اور آج وہ گرانڈ اسرائیل کے منصوبے کے تحت فلسطین کے باہر دیگر اسلامی علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف مودی و بیرونی دشمنوں کا شکار نہیں بلکہ اندرونی بحران اور انحراف اوربے شعوری بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔