کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحٰی انتہائی جوش وجذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی ، شہر کی سیکڑوں مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہو ئے، علما نے ملک کی سلامتی ،ترقی کیلئے دعائیں کیں ، عیدالاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لاکھوں جانوروں کی قربانی دی گئیں ،مساکین اورعزیز واقارب میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا ، جبکہ مہنگائی کے باعث زیادہ تر افراد نے اجتماعی قربانی میں حصہ لیا ،عید الاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے روز بھی قربانی کی گئی ،شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا اور عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد دی،عید الاضحیٰ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔