• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرا کنڈی رہائشی آبادی کے سامنے قائم کرنے سے مکینوں کو مشکلات

کراچی(نیوز ڈیسک )شہری حکام کی جانب سے اسکیم 33کی سالذ ویسٹ سائیٹ (کچرا کنڈی)جمالی پل کے نزدیک رہائشی آبادی کے بالکل سامنے قائم کردی گئی، جس سے اطراف کی آبادی کے مکینوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں اور بدبو سے علاقے میں صحت عامہ کے مسائل جنم لے رہے ہیں، اطراف کی آبادیوں میں مکھیاں ، حشرات اور کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہے جبکہ بچے بیمار ہورہے ہیں عید الضحی ٰکے موقع پر بھی کچرا کنڈی اور اس کے اطراف خالی جگہوں پر جانوروں کی آلائشیں پھینکی گئیں،اطراف کی آبادیوں کے مکینوں کی جانب سے متعلقہ یو سی کو اس حوالے سے درخواست دی گئی تو یو سی کی جانب سے انھیں بتایا گیا کہ یہ کچرا کنڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے یہاں منتقل کی گئی ہے اور وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتے ، رابطہ کرنے پر سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق نظامانی کاکہنا تھا کہ جائزے کے بعد اس سالڈ ویسٹ سائیٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے ۔