• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ٹینکر سے گر کر اور دیگر ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن ن شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں چارافراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گھگھر پھاٹک زیرو پوائنٹ کے قریب عید الاضحیٰ کے دوسرے روز موٹرسائیکل پرسوار 40 سالہ فضل رحمان ولد گل زمان تیزرفتاررکشے کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ،سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے راہگیر 45 سالہ وکیو ولد محمد عیسیٰ جاں بحق ہوگیا ، سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی یو ٹرن کے قریب ہائی ایس اور رکشا میں تصادم کے باعث رکشا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ، فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ،ملیر کورٹ بابا شاہ ولایت مزار کے قریب پانی کے ٹینکرسے گرکر24 سالہ سلمان ولد محمد حسین جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق والد ٹینکر چلا رہا تھا اور بیٹا ٹینکر کے اوپر بیٹھا ہوا تھا اچانگ گڑھا سامنے آگیا جس پر واٹرٹینکر کو جھٹکا لگنے سے ٹینکر کے اوپر بیٹھا ہوا بیٹا گر کر جاں بحق ہو گیا ،دریں اثناء 6 جون کو ماڑی پور میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا 17 سالہ شناخت ارمان ولد اوجی سول ہسپتال میں دم توڑگیا۔