کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد مرکز پر مرکزی کمیٹی کے رہنماؤں، مرکزی شعبہ جات کے انچارجز و اراکین، ٹاؤن انچارجز و اراکین سے ملاقات میں انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحٰی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے اس موقع پر اپنے شہیدوں اور اسیروں کے اہل خانہ کو یاد رکھیں۔