کراچی(اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحیٰ کےپہلے اور دوسرے روز مختلف علاقوں میں دو نوجوانوں گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی،تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانہ کی حدود زکریہ گوٹھ میں واقع گھر سے 25 سالہ علی گوہر ولد غلام محمد کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خود کشی کی ہے، کورنگی عثمان ٹاؤن سیکٹر 50-C کے قریب واقع گھر سے 25 سالہ منیر ولد سلیم کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کی ہے ۔