• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا اور ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق قیوم آباد بی ایریا میں ہوٹل کے اندر کرنٹ لگنے سے 12 سالہ ظہور جاں بحق ہوگیا ، واقعہ ہوٹل میں بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے کے دوران پیش آیا، احسن آباد میں واقع پرائیوٹ کمپنی میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا ،جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی ، شناخت 27سالہ فیض علی کے نام سے کی گئی ۔