کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرچرس اور ویڈ سپلائی کرنے میں ملوث خاتون کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا، شناخت مجاہدہ خالد منصوری کے نام سے ہوئی ہے، جو مشہور منشیات فروش رابی منصوری اور دانیال منصوری کی والدہ ہیں ، پولیس کے مطابق یہ گروہ ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں سرگرم تھا، ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منظم انداز میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھی۔