• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی بجٹ تجاویز مزدور دشمن، مسترد کرتے ہیں، پیپلز لیبر بیورو

کراچی ( اسٹاف  رپورٹر )پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی ،کراچی کے صدر اسلم سموں اور جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ نے وفاق کی طرف سے پیش کی گئی بجٹ تجاویز کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی اور اسے مسترد کردیا ،انہوں نے کہا کہ حکومتی تجاویز نے مایوس کردیا ہے خاص کر تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اور اس سے زیادہ ظلم پینشنروں کے ساتھ رواں رکھا گیا ہے،ریٹائرڈ ملازم کےانتقال پر دس سال کے بعد پینشن بند کرنے کی تجویز نان وشبینہ پر پابندی کے مترادف ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کی تنخوا ہوں اور پینشنرز الاؤنس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید