• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے فرمائشی عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے فرمائشی عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،حکومت نے بجٹ سے قبل عوامی ریلیف دینے کے بڑے دعوئے کئے وہ کہاں گئے،پیٹرول لیوی ٹیکس میں اضافے سے مزید مہنگائی ہوگی حکومت عوام کو ریلیف دینے اور سہولتیں فراہم کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے،حکومت عوام کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے، سولر غریب عوام کو بجلی پورا کرنے کا ایک راستہ تھا اس پربھی18فیصد ٹیکس لگادیا گیا،حکومت غریب کو ریلیف دینے کی بجائے ریلیف کے راستوں کو بند کررہی ہے جو جمہوریت کے منافی عمل ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت غور کرئے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجٹ کو عوام دوست بنائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید