• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کےلیے مقرر ہوگئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی، اس سے قبل 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کروانے کےلیے نوٹس جاری ہوا تھا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے۔

علم میں رہے کہ مذکورہ کیس میں 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید