• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے بھی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے بھی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔

علی حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو بطور گلوکارہ متعارف کروایا ہے۔

علی حیدر کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ علیشبہ حیدر نے اپنا ڈیبیو گانا ریلیز کر دیا ہے۔


گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک بہترین لمحہ ہے جب علیشبہ حیدر کا پہلا گانا ’دل نہیں لگدا‘ ریلیز ہو رہا ہے جس میں میں خود بھی شامل ہوں، یہ گانا باپ اور بیٹی کے تعاون سے بنایا گیا ہے، لطف اٹھائیں۔

پوسٹ کے مطابق علیشبہ حیدر کے ڈیبیو گانے میں ان کے ساتھ ان کے والد علی حیدر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتے نظر آئیں گے۔

علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر کے پہلے گانے کا نام ’دل نہیں لگدا اے‘ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید