• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان کی خاتون باکسر لاورا اکرم
پاکستان کی خاتون باکسر لاورا اکرم

پاکستان کی خاتون باکسر لاورا اکرم نے جمہوریہ چیک میں جاری ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔

لاورا اکرم نے فلسطین کی خاتون باکسر نورا کو شکست دی۔ 57 کے جی کیٹیگری کے سیمی فائنل میں لاورا اکرم کا مقابلہ منگولیا کی ارڈنڈلائی سے ہو گا۔

لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ایلیٹ باکسر ہوں گی۔ 

2003 میں نعمان کریم نے ورلڈ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتا تھا۔

لاورا اکرم نے گزشتہ برس کراچی میں ہونے والی چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لاروا اکرم برٹش پاکستانی ہیں پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید