امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتا جس سے روس مذاکرات سے دور ہو جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روسی برآمدات سے متعلق پابندیوں اور ٹیرف کو ہٹانے کا فیصلہ روس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے کی ایک کوشش ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کے حوالے سے ان کا فیصلہ بہت سادہ ہے۔ میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں امن کے لیے مذاکرات کر رہا ہوں۔