• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزم ……

کرار، تم بڑے ہوکر کیا بنو گے؟

ماسٹر صاحب نے پوچھا۔

میں بڑا ہوکر سیاست دان بنوں گا، کرار نے جواب دیا۔

سیاست دان تو کرپٹ ہوتے ہیں،

ماسٹر صاحب نے منہ بنایا۔

پھر نعیم سے سوال کیا،تم بڑے ہوکر کیا بنو گے؟

میں پولیس افسر بنوں گا۔

پولیس افسر تو رشوت خور ہوتے ہیں۔

اسد، تم بڑے ہوکر کیا بنو گے؟

میں وکیل بنوں گا۔

وکیل تو بہت جھوٹ بولتے ہیں۔

اس کے بعد میری باری آئی۔

مبشر تم بڑے ہوکر کیا بنو گے؟

میں نے سینہ تان کر کہا،

ماسٹر صاحب، میں کچھ بھی نہیں بنوں گا۔

تازہ ترین