انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے بڑھ کر 283 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔