• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجر خان میںخوف وہراس پھیلانے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے گوجر خان میں خود کش بمبار کا ڈرامہ رچا کر  خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو پانچ روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، معلوم ہوا ہے کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم ریاض نے جمعہ کے روز گوجر خان کے نواحی علاقہ سے اسلحہ کی نوک پر ایک کار چھینی جسے وہ رانگ سائیڈ سے چلاتا ہوا لا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے  روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے  نہ صرف فائرنگ شروع کر دی تھی بلکہ دھمکی دی کہ میں نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے اگر کوئی میرے قریب آیا تو سب کو اڑا دونگا تاہم  گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنے قمیص کے نیچے کاغذ کے بنے دودھ کے خالی ڈبے باندھ کر خود کش جیکٹ کا تاثر قائم کر رکھا تھا، ایس ایچ او گوجر خان نے گزشتہ روز ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کہ اس کا سات روزہ ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے دوبارہ چار اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔  
تازہ ترین