• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ، 254 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان،کے ایس ای 100انڈیکس میں 254پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 22 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی، 51.58فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 21ارب 27کروڑ 93لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 5.89فیصد کم رہا۔