• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیا

میڈرڈ(نیوزڈیسک)اسپین نے ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر زور یتے ہوئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسپین کےوزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کی رپورٹ میںبتایاگیا ہے کہ ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے بلومبرگ ٹی وی سےگفتگومیں کہا ہے کہ ہمیں اپنے یورپی شراکت داروں کے لئے ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنی چاہیے، جب تک یہ جنگ جاری رہے گی اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہ کریں۔جوز مینوئل الباریس نے غزہ میں جنگ جاری رہنے تک اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید