• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے خیبر پختونخواکے ساتھ ساتھ نیا صوابی بھی تعمیر کررہے ہیں، اسپیکر اسد قیصر

صوابی( نمائندہ جنگ ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے ٹوپی شہر میں کیڈٹ کالج کے قیام کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیڈٹ میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور جدید ہسپتال بھی قائم کیا جائیگاان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گدون صنعتی بستی میں 184ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل کالج کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئے خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان اور نیا صوابی بھی تعمیر کر رہے ہیں صوابی میں گجو خان میڈیکل کالج ، وومن یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت ، ذرائع مواصلات ، ایریگیشن اور ایگرکلچر کے مد میں میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں  جن کی تکمیل کے باعث ایک نیا صوابی معرض وجود میں آئیگا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کالج کی تعمیر سے علاقے کے نوجوانوں کو تکنیکی مہارتوں کے حصول میں سہولت میسر ہو جائے گی۔ سپیکر نے کہا کہ ٹوپی میں کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور جدید ہسپتال بھی ہو گا انہوں نے اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ٹوپی کے شکستہ حال پل کی تعمیر کو تین ماہ کے اندر مکمل کیا جائے سپیکر نے کہا کہ گجو خان میڈیکل کالج میں اس سال کلاسوں کا اجراء کیا جائیگا جس سے ضلع میں میڈیکل کے طلبہ کو تعلیمی سہولت میسر ہو جائے گی سپیکر نے کہا کہ انہوں نے ضلع صوابی میں میگا پراجیکٹ کی تعمیر پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے میرا مقصد عوام کوحقیقی معنوں میں سہولیات کی فراہمی اور ان کی زندگیوں میں مثبت انقلاب لانا ہے میں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جدید سہولیات فراہم کر کے ایک نیا صوابی تعمیر کر کے دم لوں گاسپیکر نے کہا کہ ضلع میں کھیل کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے جدید سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ،سپیکر نے کہا کہ عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کر کے دکھائونگا۔
تازہ ترین