• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ،پسند کی شادی کرنے پر نوجوان قتل ،نوبیاہتا لڑکی زخمی ،ملزم گرفتار

سانگھڑ(نامہ نگار) نواحی گاوُں چک نمبردس کے ایک چھوٹے سے گھر میںقاتل دیوار پھاند کر داخل ہوئے اور نوجوان میاں بیوی پر چھریوں سے حملہ کر کے بیس سالہ شہزاد کو ہلاک جبکہ اسکی اٹھارہ سالہ بیوی لبنٰی کو زخمی کر د یا۔ شہزاد کے والد سردار احمد نے جنگ کو بتایا کہ شہزاد نے تین ماہ قبل ہی قریبی گاوُں کی رہنے والی لبنیٰ سے پسند کی شادی کی تھی، دونوں میاں بیوی نہایت ہنسی خوشی سکون کی زندگی گذار رہے تھے تاہم اس شادی پر لبنیٰ کے بھائیوں کو شدید اعتراض تھا شادی سے قبل شہزاد نے لبنیٰ کے خاندان کو اس شادی کے لیے راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی لیکن ذات برادری کے فرق کے باعث شہزاد اور لبنیٰ کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں جس پرشہزاد اور لبنیٰ نے اپنے طور پر شادی کرلی گذشتہ رات گئے چند افرا د گھر میں داخل ہوئے اور شہزاد کا منہ بند کرکے اسے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ لبنیٰ کو قتل کرنے کی کوشش اسکے مزاحمت کرنے اور گھر کے دیگر افراد کے اٹھ جانے پر ناکام ہوگئی اور حملہ آور لبنی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے منگلی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کےلبنیٰ کے بھائی شاہد جٹ کو گرفتار کرلیا ہے ۔
تازہ ترین