واشنگٹن(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ’ہم نے جو رپورٹ کیا، وہ یہ تھا کہ ہمارے پاس (ایران کی جانب سے) جوہری ہتھیار کی جانب منظم پیش رفت کے کوئی شواہد نہیں تھے۔تہران ٹائمز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے رافیل گروسی نے یہ بات امریکی نیوز چینل ’سی این این‘ کو ایک انٹرویو میں بتائی ہے۔دوسری جانب رافیل گروسی نے کہا کہ ایجنسی اس وقت اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتی کہ ’ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ کہاں موجود ہے‘۔’بلومبرگ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد 60 فیصد افزودہ یورینیم کا ذخیرہ زیر زمین اصفہان کی تنصیب میں محفوظ ہے؟، تو گروسی نے جواب دیا کہ یہ کہنا کہ وہ محفوظ ہے، میں اس بارے میں پراعتماد نہیں ہوں۔