ریاض (شاہدنعیم) سعودیہ اور فرانس کا ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں پر زور ، مسئلہ فلسطین کے پرامن حل پر اقوامِ متحدہ کی کانفرنس کے شریک چیئرمین سعودی عرب اور فرانس نے ورکنگ گروپس کے سربراہان کے ہمراہ منگل کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں خطے میں حالیہ پیش رفت پر "گہری تشویش" ظاہر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ تازہ ترین کشیدگی کے باعث اعلیٰ سطحی کانفرنس "معطل کرنے کی ضرورت" پیش آئی۔ اور "صورتِ حال کی نزاکت کے بارے میں انتباہات کی درستگی" اور "سکون بحال کرنے، بین الاقوامی قانون کے احترام اور سفارتی کارروائی مضبوط کرنے کی فوری ضرورت" پر زور دیا گیا۔