• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کے کینسر میں مبتلا مریضوں کیلئے جدید طریقہ علاج متعارف

لندن( نیوز ڈیسک)خون کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے لیے طب کی دنیا میں ایک جدید طریقہ علاج متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت انگلینڈ میں کینسر کے مریضوں کو دنیا میں پہلی مرتبہ ٹروجن ہارس کی دوا دی جائے گی۔ ابتدائی دوا معیاری علاج کے مقابلے میں 3گنا تک متعدد مائیلوما کی پیش قدمی کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (نائس) نے بیلنٹاماب مافوڈوٹین کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے، ٹارگٹڈ تھراپی کینسر کی دوسری دوائیوں کے ساتھ ہر 3 ہفتے بعد انفیوڑن کے طور پر دی جاتی ہے، یہ ایک خاص قسم کی اینٹی باڈی دوائی ہے جو کینسر کے خلیوں کو نشانہ بناتی ہے اور ان کو جوڑتی ہے۔اسے ٹروجن ہارس کے علاج کے طور پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ یہ کینسر کے خلیے میں لے جا کر اور سیل کو اندر سے تباہ کرنے کے لیے مہلک مالیکیول کی زیادہ مقدار کو نکال کر کام کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید