اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)سعودی عرب کی قومی ایئرلائن "سعودیہ" کی پرواز جو 442 حجاج کو لے کر جدہ سے جکارتہ جا رہی تھی بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد انڈونیشیا کے شہر میدان کے کولانامو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لی گئی۔ پرواز SV 5276 کو منگل کی صبح 7:30 بجے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد انڈونیشیائی ایوی ایشن اتھارٹیز اور ہوائی اڈہ انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ صبح 10 بجے کے بعد، پائلٹ نے حفاظتی اقدامات کے تحت طیارہ جکارتہ کے سوئکارنو-ہاتا ایئرپورٹ کی بجائے میدان شہر کے قریب کولانامو ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔