• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران خالی کرنے کی تجویز پر ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

کراچی(نیوزڈیسک)ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تہران کو "خالی کرنے" کی تجویز پر شدید ردعمل دیا ہے اور اسے "ظالمانہ اور خوفناک" قرار دیا ہے۔یاسمین انصاری، جو گزشتہ سال امریکی ایوانِ نمائندگان میں منتخب ہونے والی دوسری ایرانی نژاد رکن بنیں، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ: "تہران تقریباً 1 کروڑ آبادی کا بڑا شہر ہے۔ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، مگر معصوم شہریوں کا قتل، بڑے پیمانے پر خونریزی یا ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید