• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد تا سکھر موٹر وے سمیت 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

احسن اقبال کی زیرِ صدارت سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے ہونے والے اجلاس کے دوران تعلیم، توانائی، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبے زیر غور آئے۔

اجلاس کے دوران 9 ارب 21 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں بلوچستان میں ابتدائی تعلیم کی بہتری، ہری پور اور بونیر یونیورسٹیوں کی ترقی اور خضدار و کن مہرترزئی میں گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر شامل ہے۔

اجلاس میں کلی سردار عبد الرحیم خلجی تا تافتان سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ 

اجلاس میں 4 بڑے منصوبے جن کی مجموعی لاگت 451 ارب روپے ہے، ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی جن میں سکھر تا حیدرآباد 6 لین موٹروے، ژوب تا مکھتر اور چیدگی تا پنجگور سڑکوں کی تعمیر اور گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے فیز 2 شامل ہیں۔  

تجارتی خبریں سے مزید