• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون ……

میں نے اپنے شہر کے لوگوں سے باتیں کیں۔

ہر طرح کے لوگوں سے ہر طرح کی باتیں۔

مجھے معلوم ہوا کہ وہ سب شہد سے بھرے ہوئے ہیں،

نثار نے بتایا۔

میں نے اپنے شہر کے لوگوں کی کتابیں پڑھیں۔

ہر طرح کے لوگوں کی ،

ہر طرح کی کتابیں۔

مجھے معلوم ہوا کہ وہ سب کہانیوں سے بھرے ہوئے ہیں،

نعیم نے کہا،

پھر میری باری آئی،

میں نے اپنے شہر کے لوگوں کی سوشل میڈیا پوسٹس دیکھیں۔

ہر طرح کے لوگوں کی ہر اک پلیٹ فارم پرپوسٹس۔

مجھے معلوم ہوا کہ وہ سب زہر سے بھرے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین