• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، شادی تقریب اور اسکول پر فضائی حملوں میں 30 افراد ہلاک

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

میانمار میں شادی کی تقریب اور اسکول پر فوجی حملوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادی کارکنوں کا بتانا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر جنوبی ریاست شان کے گاؤں ’مو بائی‘ میں شادی تقریب پر حملے میں 21 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔

اس سے قبل وسطی میانمار کے علاقے مگ وے کے گاؤں ’اِن یون‘ میں ایک اسکول پر فضائی حملہ ہوا، جس میں طلبہ، نوجوان راہبوں اور اساتذہ سمیت کم از کم 20 شہری ہلاک ہوئے۔

علاوہ ازیں فوج کی جانب سے مغربی میانمار کی ریاست راکھین کے قصبے مراوک یو میں بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج کے زیرِ قیادت حکومت نے اِن حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ علاقہ ’اراکان آرمی‘ کے زیرِ کنٹرول ہے جو ملک کی فوجی حکومت کے خلاف لڑنے والی مضبوط ترین نسلی افواج میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں فوج اور مخالف مسلح قوتوں کے درمیان خونریز لڑائیاں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید