امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں ایران نے امریکی افواج پر حملوں کے دوران ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس استعمال کی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کے مواصلاتی نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کے دوران ایران نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے ذریعے اپنی افواج کو ہدایات دینے، رابطے برقرار رکھنے اور ڈرون آپریشنز کی نگرانی کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بھی ڈرونز کو تباہ کرنے کے لیے اسٹارلنک کے فوجی ورژن کا استعمال کیا۔
اسٹارلنک کے غیر مجاز استعمال کی اطلاعات پر ایلون مسک برہم ہوگئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو ارسال کی گئی خفیہ رپورٹ میں بھی ایرانی حکومت کی جانب سے اسٹارلنک کے استعمال کا ذکر کیا تھا۔
اسپیس ایکس اور ایران نے رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ امریکی محکمہ جنگ نے سینٹ کام کی رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔