• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ  اسرائیل عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے اُمت کو بہت اُمیدیں ہیں۔ ایران، فلسطین، لبنان، شام، یمن سب اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کی نگاہیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح اقدامات کی ضرورت ہے، فلسطین کے مسئلہ کا حل صرف اور صرف آزاد و خود مختار ریاست ہے۔

قومی خبریں سے مزید