• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خنساء محمد جاوید

’’امّی! مجھے کالج کے لیے دیر ہورہی ہے، جلدی سےناشتا لگادیں۔‘‘ ڈائننگ روم سے بیٹی کی بلند آواز آئی، تو پسینے میں بھیگا ہوا وجود عجلت میں روٹیاں سینکنے لگا۔ دوسری طرف چائے کا پانی اُبل کر چولھے سے باہر گر رہا تھا۔ ’’مما! جلدی سے لنچ باکس دے دیں، ورنہ اسکول بس نکل جائے گی۔‘‘ چھے سالہ ننّھے روحان کی آواز سن کر اُس کے ہاتھ مزید تیزی سے چلنے لگے۔ ’’ابھی لائی بیٹا، بس دو منٹ صبر رکھو۔‘‘ وہ جلدی سے چائے تھرماس میں انڈیلتے ہوئے بولی۔ 

تھوڑی سی چائے ہاتھ پر بھی گرگئی، مگر پروا کس کو تھی؟’’ارے فوزیہ! میری گھڑی نہیں مل رہی، ذرا آکر دیکھ دو ناں۔‘‘ کمرے سے شوہر کی آواز آئی تو وہ ہاتھ کی پشت سے پسینہ صاف کرتے ہوئے بولی۔ ’’نعمان! ڈریسنگ ٹیبل کے بائیں طرف والی دراز میں دیکھیں، مَیں نے وہیں رکھی تھی۔‘‘’’اچھا، ٹھیک ہے۔‘‘وہ جھنجھلاتے ہوئے بولے اور واپس مُڑ گئے۔ ابھی چند لمحے ہی گزرے تھے کہ عُمر کچن میں آ دھمکا۔ ’’امّی! میری شرٹ کا بٹن ٹوٹ گیا ہے۔‘‘ ’’اوہ بیٹا! ثناء سے کہہ دو۔‘‘ وہ انڈا پلیٹ میں نکالتے ہوئے بولی۔

عُمر منہ بسورنے لگا۔ ’’امّی! وہ کہہ رہی ہے کہ مَیں تمہاری نوکر نہیں ہوں۔‘‘ ’’اچھا دکھاؤ۔‘‘ فرائنگ پین چولھے پر رکھتے ہی اُس نے سوئی، دھاگا لیا اور بٹن ٹانکنے لگی۔ سوئی کی نوک انگلی میں چُبھ گئی۔ ’’آہ…!‘‘ ’’امّی! آپ کی انگلی میں لگ گئی ہے... رہنے دیں، شرٹ پرداغ لگ جائے گا۔‘‘ عُمر نے پریشانی سے کہا۔ ’’نہیں بیٹا! بس ہوگیا۔‘‘ ’’چھوڑیں امّی! مَیں دوسری شرٹ پہن لیتا ہوں۔‘‘ وہ ماں کا ہاتھ ہٹاتے ہوئے چلا گیا اور وہ اُس کی پشت کو ایک نظر دیکھ کر پھر چولھے کی طرف پلٹی۔

’’فوزیہ! امّی کو دوا دے دی ہے؟‘‘ نعمان صاحب ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھتے ہوئے بولے۔’’بس ابھی دینے جا ہی رہی تھی...‘‘وہ ناشتا لگاتے ہوئے بولی۔ ’’ابھی دینےجا رہی تھی؟ فوزیہ! ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وقت پر دوا دینا ضروری ہے، اور ایک تم ہو...!‘‘ وہ غصّے سے چنگھاڑتے ہوئے کرسی سے اُٹھ کھڑے ہوئے۔ 

وہ ہڑبڑا کر بولی۔’’نعمان! ناشتا تو کرلیں، مَیں ابھی دوا دے دیتی ہوں۔‘‘ ’’چھوڑو یہ نیک بہو بننے کا ناٹک! مَیں سب جانتا ہوں، میری ماں تمہارے لیے بوجھ ہے۔‘‘ ’’نعمان! آپ یہ کیسی باتیں کر رہے ہیں؟‘‘ وہ ساکت نظروں سے اُنھیں دیکھنے لگی۔ اُس نے ہمیشہ اپنی ساس کی خدمت ماں سمجھ کر کی تھی، اور آج اُس کا شوہر ہی اُس کی نیت پر شک کر رہا تھا۔ 

اُس کی سوچ ثناء کی آواز نے توڑی۔ ’’مما! بابا، دادی کو دوا کھلانے چلے گئے ہیں، آپ مجھے ناشتا دے دیں، یا مَیں بھی بھوکی ہی چلی جاؤں۔‘‘ وہ چونک کر بیٹی کی طرف متوجّہ ہوئی اور جلدی سے اُس کے لیے ناشتا لے کر آئی۔ ’’مما! یہ کیا ہے؟ وہی ہر روز والا انڈا، پراٹھا۔ مما! آپ کو پتا ہے، میری سب فرینڈز ہیلتھی ڈائٹ لیتی ہیں اور مَیں...؟‘‘ ثناء بدتمیزی سے کہتی ہوئی میز سے اُٹھی اور زور سے دروازہ بند کرتی ہوئی کالج کے لیے روانہ ہوگئی۔ ننّھا روحان بھی گھر کی فضا دیکھ کر خاموشی سے بغیر کچھ کھائے اسکول کے لیے روانہ ہو گیا۔ اور وہ…؟

وہ آئینے کےسامنے کھڑی، اپنا عکس دیکھ رہی تھی… بکھرے بال، اُلجھی سانسیں، پسینہ زدہ چہرہ… ایک عورت جو شوہر، بچّوں اورگھر بارکے لیے اپنا آپ کھپا چُکی تھی، مگر سب کے لیے ’’گُلِ ناآشنا‘‘ ہی رہی۔ ایسا گُل، جو کِھل کر بھی پہچانا نہ گیا، چہار سُو محبّتیں بانٹ کربھی محبّت کا مستحق نہ ٹھہرا۔

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور اُن کے تخلیق کار برائے صفحہ’’ڈائجسٹ‘‘

میچوریٹی کا عذاب (عروج احمد، لاہور) جوڑا یا راشن، گواہی ،قناعت و امانت، ماں سے گھر جنت، مزدوری، مستحکم خاندان(صبا احمد، کراچی) جوابی تھپڑ (ثروت اقبال) بے وفائی کے سائے (حسیب نایاب منگی) عیدِ سعید، گر کی بات، قربانی، کایاکلپ (ثمینہ نعمان) موت کی قید، سرکاری قتل، موت کی رفتار، پُھولوں کی داستان (محمّد شعیب شوبی) کفّارہ ،شرفوبیتی(مدثر اعجاز، لاہور) میری ڈائری سے، تبصرہ (مبشّرہ خالد) جدائی کا غم، بےرنگ میکہ (خالدہ علی) استاد کی عظمت ، ٹوٹا گھر، قربانی نہیں قربانیاں (ریطہ فرحت) جنّت کی راہیں (سیّد ذوالفقار حسین نقوی، کراچی)، بکرانامہ، جودل میں اُتر جائے (پرنس افضل شاہین، بہاول نگر)،ننھا مجرم(ذوالفقارعلی بخاری) ایثار کی پیکر (عرشمہ عُمر) ، توکل علی اللہ (عافیہ عرفان) بھارت سے نہیں جیت سکتے (سید محسن علی) ابابیل (عندلیب زہرا) وقت (شاہدہ علوی، گلشن اقبال، کراچی) میری کہانی (صائمہ فرید) بجلی (علیم الدین صدیقی) ایک خواب، ایک کہانی (فاطمہ شکیل) نمک حرام، قربانی اور ہم، چوری کا بکرا، منہگی قربانی (منیبہ مختار اعوان) یااُمیا، چشم تر،یقین سے آگے خیر (ایمن علی منصور، کراچی) چائے کی ایک پیالی (قراۃ العین فاروق، حیدرآباد) چارہ، خوشی (نورین خان، پشاور) حج قبول ہوگیا (مجاہد لغاری، گائوں قاضی نور محمد لغاری، ضلع ٹنڈو الہیار) پاکستان ایک مقدس امانت، فیصلہ لمحے کا (اسما معظم، کراچی) خوشیوں کا آشیانہ (نصرت مبین) دستک (شہلا خضر) روح الروح (نگہت فرمان) روشنی کی کرن (افروز عنایت) کٹھن راہیں (طلعت نفیس) گُل نار (افسانہ نگار:پروفیسر زاہد، انتخاب:اقبال شاکر) نہ گھر ملا، نہ اماں (حریم شفیق، سواں گارڈن، اسلام آباد) باتیں شاہین آنٹی کی (نام و مقام نہیں لکھا)۔ نصیحت (شاہدہ ناصر، گلشن اقبال، کراچی) خزاں گزیدہ لمحوں کا نوحہ (مصباح عقیل، اسلام آباد) آپا رشیدہ (اسما عاقل) احساس (نیناں اکبر، صادق آباد) سوال (عائشہ ناصر، دہلی کالونی، کراچی) دینے والا گیا (غلام اللہ چوہان، گزدرآباد، کراچی)۔